اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Corona New Cases in Delhi دہلی میں کوویڈ کے 11 نئے معاملے - Corona New Cases in Delhi

دہلی میں کووڈ-19 کے 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم کووِڈ سے کسی نئی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی میں کوویڈ کے 11 نئے معاملے
دہلی میں کوویڈ کے 11 نئے معاملے

By

Published : Dec 30, 2022, 5:22 PM IST

نئی دہلی: جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 کے 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دہلی حکومت کے ہیلتھ بلیٹن میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ تاہم شہر میں کووِڈ سے متعلق کسی نئی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ کل اموات کی تعداد 26,521 پر برقرار ہے۔ Delhi Reports 11 New Positive Cases for Coronavirus in Last 24 Hours

اس درمیان دارالحکومت میں کووڈ مثبت کیسز کی شرح 0.29 فیصد بتائی گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہے، جن میں سے 22 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 19,80,643 ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی کل تعداد 20,07,199 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3,842 نئے ٹیسٹ – 2,482 RT-PCR اور 1,360 ریپڈ اینٹیجن – کئے گئے، جبکہ 1,319 ویکسین لگائے گئے، 100 پہلی خوراک، 126 دوسری خوراک، اور 1,093 احتیاطی خوراک۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک کل 3,73,56,959 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ Delhi Reports 11 New Positive Cases for Coronavirus in Last 24 Hours

ABOUT THE AUTHOR

...view details