اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in America امریکہ میں 14.6 ملین بچوں میں کورونا کی تصدیق - Corona cases increase in children

اے اے پی اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کورونا مرض کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ میں 14.6 ملین سے زیادہ بچوں میں COVID-19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ Corona Cases Increase in America

امریکہ میں 14.6 ملین بچوں میں کورونا کی تصدیق
امریکہ میں 14.6 ملین بچوں میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Sep 16, 2022, 10:20 AM IST

لاس اینجلس: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کورونا مرض کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ میں 14.6 ملین سے زیادہ بچوں میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس میں سے 340,000 سے زیادہ کیسز پچھلے چار ہفتے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں لگ بھگ 6.7 ملین انفیکشن کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تقریباً 83,300 بچے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، تاہم رپورٹ کے مطابق، حالیہ کیسز کی رفتار کو دیکھتے ہوئے، کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں کمی کا امکان ہے۔ Corona confirmed in 14.6 million children in America

سنہوا نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے اے اے پی نے کہا کہ بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ نئی شکلوں سے وابستہ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

اے اے پی نے کہا کہ "یہ جاننا ضروری ہے کہ وبائی مرض بچوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب کررہا ہے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر طویل مدتی اثرات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

(آئی اے این ایس)

ABOUT THE AUTHOR

...view details