پیدائش کے بعد ابتدائی چند ماہ بچے کے لیے بہت اہم تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت بچہ نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ان کے تمام اعضاء نشوونما کے مرحلے میں ہوتے ہیں، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بچوں کو صحت سے متعلق مسائل میں مبتلا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔لہٰذا، آئیے آج ہم نوزائیدہ بچوں کو درپیش کچھ عام مسائل Common Problems Faced By Newborn Babies کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔
والدین کو بچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی مہینوں میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ان میں انفیکشین، الرجی اور دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ چونکہ بچے اپنی تکلیف اور درد کو کہہ کر بیان نہیں کرسکتے ہیں اسلیے والدین کو ان کے حرکات و سکنات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، جو کافی مشکل کام ہے اور جب تک والدین سمجھتے ہیں تب تک صورت حال نازک ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین کو چھوٹے بچوں کو درپیش عام مسائل اور ان کے علامات سے آگاہ ہونے کی ضروت ہے۔
اترپردیش کےدارالحکومت لکھنو میں رہنے والی ماہر اطفال ڈاکٹر شریشٹی چترویدی کا کہنا ہے کہ9 ماہ تک ماں کے پیٹ میں رہنے کے بعد جب بچہ بیرونی ماحول سے رابطہ میں آتا ہے تو اسے صحت کے کچھ معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چونکہ بچہ پہلے 6 ماہ تک ماں کے دودھ پر منحصر ہوتا ہے اس لیے ماں کی خوراک میں کمی بھی بچے کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہاں کچھ عام مسائل ہیں جن کا سامنا بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی مراحل میں کرنا پڑتا ہے۔
یرقان
نوزائیدہ بچوں میں یرقان عام ہے، جو جگر کے مکمل طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ خون میں بلیروبن (ایک پیلے رنگ کا روغن) کی مقدار کو متاثر کر سکتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کیا جائے تو یہ مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر مناسب مشورے پر عمل نہ کیا جائے تو بیماری بڑھ سکتی ہے اور شدید شکل اختیار کر سکتی ہے۔
پیٹ کے مسائل
نوزائیدہ بچوں میں پیٹ میں درد، بلوٹنگ، گیس اور قبض جیسے مسائل عام ہیں۔ طبی اصطلاح میں اسے ایبڈومنل ڈسٹینشن Abdominal Distension کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مسئلے کی وجہ بنیادی طور پر ماں کی طرف سےلی جانے والی خوراک کو سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں دادی کے کچھ آسان گھریلو علاج بہت کارآمد ہیں۔ تاہم، اگر بچہ درد کی وجہ سے مسلسل روتا رہتا ہے اور اس کا پیٹ زیادہ پھولا ہوا نظر آتا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
الٹی کرنا