اوٹاوا: کینیڈا میں منکی پاکس کے 1,406 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے کی ہے۔ تصدیق شدہ کیسز میں سے 674 انٹاریو، 521 کیوبیک، 162 برٹش کولمبیا، 41 البرٹا، تین سسکیچیوان، دو یوکون اور ایک ایک نووا اسکوٹیا، مینیٹوبا اور نیو برنسوک سے سامنے آئے ہیں۔ Canada confirms 1,406 monkeypox cases
منکی پاکس کی روک تھام کے حوالے سے قومی مشاورتی کمیٹی برائے امیونائزیشن (این اے سی آئی) نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ جن لوگوں کو منکی پاکس کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، انہیں ویکسین کی دو خوراک لینی چاہیے۔ Monkeypox Cases in Canada
سنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں منکی پاکس سے روک تھام کے لئے اس ہفتے سے ویکسینیشن کی دوسری خوراک کی شروعات کی جارہی ہے۔ دوسری خوراک، صرف ان لوگوں کو دی جائے گی۔ جن میں علامات نہیں ہیں۔ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 28 دن بعد دی جا سکتی ہے۔