حیدرآباد: صبح کا وقت صحت کے لحاظ سے کافی مفید ہوتا ہے اور خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صبح کا وقت بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو صبح کے وقت اپنے خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہئے جس سے ان کا پیٹ بھر جائے اور گلوکوز آہستہ آہستہ ریلیز ہوتا رہے تاکہ انہیں پورے دن توانائی ملتی رہے۔ ایسی صورت حال میں ضروری ہے کہ صبح کے وقت پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، اچھی چکنائی، فائبر، پر مشتمل متوازن غذا کھائیں تاکہ آپ کی دن کی شروعات اچھی ہوسکے۔
ذیابیطس کے مریضوں کو صبح کے وقت بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ہمارا جگر دن بھر کی توانائی کے لیے گلوکوز پیدا کرتا ہے۔ لہذا اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے، بار بار پیشاب کا مسئلہ پیش آتا ہے، یا صبح کے وقت دھندلا نظر آتا ہے، تو یہ ہائی بلڈ شوگر لیول کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو ذیابیطس کے مریض صبح کے وقت اپنے خوروک میں شامل کرسکتے ہیں، ان چیزوں کو صبح نہار منہ کھانے سے بلڈ شوگر کا لیول کنٹرول رہتا ہے۔
گھی اور ہلدی پاؤڈر: ایک چمچ گائے کے گھی میں ہلدی ملا کر کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل رہتی ہے۔ گھی کھانے سے شوگر کے مریضوں کو دن بھر شوگر کی خواہش نہیں ہوتی۔ دوسری طرف ہلدی سوزش کو کم کرتی ہے۔
الکیلائن ڈرنگس: بڑا چمچ سیب کا سرکہ اور 30 ملی لیٹر آملہ یا لیموں کا رس 100 ملی لیٹر پانی میں ملا کر پینا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جسم کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔