اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

License Required For Ayurvedic Pharmacy: اتراکھنڈ میں آیورویدک ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس لازمی

اتراکھنڈ میں آیورویدک ادویات کی فروخت کے لیے اب لائسنس لازمی ہوگا، یہ فیصلہ انڈین میڈیکل کونسل اتراکھنڈ بورڈ کی جانب آج لیا گیا۔ Ayurvedic pharmacy must have license to sell ayurvedic medicine

اتراکھنڈ میں آیورویدک ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس لازمی
اتراکھنڈ میں آیورویدک ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس لازمی

By

Published : Apr 6, 2023, 5:09 PM IST

دہرادون: انڈین میڈیکل کونسل اتراکھنڈ بورڈ کی جانب سے آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، میٹنگ میں آیوروید سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں، جس میں سب سے اہم فیصلہ یہ لیا گیا ہے کہ اب اتراکھنڈ میں آیورویدک ادویات کی فروخت کے لیے آیورویدک فارمیسی کا لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں آیورویدک ڈائیٹشین کا کورس بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کونسل کے اجلاس میں کئی نئے ممبران کی تقرری بھی کی گئی۔

کونسل کے صدر ڈاکٹر جے این نوٹیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جس میں سب سے اہم یہ ہے کہ بعض ڈاکٹروں کو کمیٹی کے دیگر عہدے پر فائز کیا گیا، جس میں ڈاکٹر وریندر چندر کو میڈیکل کونسل کا نائب صدر، ڈاکٹر وشال ورما کو فیکلٹی کا نائب صدر، ڈاکٹر دنیش جوشی کو فیکلٹی ممبر، ڈاکٹر دھیرج آریہ کو ایڈوائزری کمیٹی کا کنوینر اور ڈاکٹر اجیت تیواری، ڈاکٹر پنکج کمار، ڈاکٹر مطیع اللہ کے ساتھ ڈاکٹر سنیل کمار راتوری کو ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ میٹنگ میں کئی دیگر کورس کو شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چھار ستر اسسٹنٹ، OT Technician، طبی معاون، Ayurvedic Beautycare، Ayurvedic Dietician جیسے کورس کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کونسل نے آیورویدک اسپتالوں کو آیوروید آفس میں رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا اور ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک کے مطابق آیورویدک اور یونانی فارماسسٹ کے لیے ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس لازمی قرار دینے کی تجویز پاس کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details