حیدرآباد: وزن میں اضافہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ مختلف لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش میں مختلف مراحل سے گزرتے ہیں۔ حالانکہ وزن بڑھنے کے بعد پریشانی کا سامنا کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ وزن بڑھنے کی وجوہات کا پتا لگائیں۔ اور اس کے بعد مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ Are you gaining weight? Find out the reasons!
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 350 ملین افراد ڈپریشن کے شکار ہیں۔ اور جو لوگ تنہائی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں ان ک وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ وقت پر کام مکمل کرنے کا دباؤ یا گھر کے کام وقت پر کرنے کا دباؤ بھی وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
ایک صحت مند جسم کے لیے تھائیرائڈ گلینڈ کا مناسب کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر صحت کا نظام بہتر چاہئے تو تھائرائیڈ کا بھی ٹھیک ہونا ضروری ہے۔ تھائرائیڈ کی وجہ سے بھی جسم میں وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کے شدید مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
کھانے کو دلکش بنانے کے لیے آج کل کھانے میں طرح طرح کے نقصان دہ مصنوعی رنگ ڈالے جاتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے قدرتی غذاؤں کا استعمال ضروری ہے۔ Are you gaining weight? Find out the reasons!
ہر چھوٹے مسئلے کے لیے ادویات کا مسلسل استعمال وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ادویات کا غیر ضروری استعمال سے بچنا چاہیے۔