کانپور: اتر پردیش کے ضلع کانپور میں پانچ دنوں میں ہارٹ اور برین اٹیک سے تقریبا 98 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 98 میں سے 44 ہسپتال میں دم توڑ دئے، جبکہ 54 مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دئے تھے۔ یہ اعداد و شمار ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے دیے ہیں۔ لکشمی پت سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 723 دل کے مریض ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایڈمٹ ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار کافی خوفناک ہیں۔ 98 people died of heart attack in a week in Kanpur
وہیں ہفتے کے روز شدید سردی کی وجہ سے 14 لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی، جب کہ چھہ افرات کی امراض قلب کے انسٹی ٹیوٹ میں علاج کے دوران موت واقع ہوئی۔ دوسری طرف شہر کے ایس پی ایس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دل کے امراض کے ادارے میں ہارٹ اٹیک کے کل 604 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 54 نئے اور 27 پرانے مریض شامل ہیں۔ ڈائرکٹر کارڈیالوجی ونے کرشنا نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو سردی سے بچنا چاہیے۔ 98 people died of heart attack in a week in Kanpur