اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

How to Maintain Your Electrolyte Balance: یہ آٹھ صحتمند مشروبات الیکٹرولائٹ توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار

پورے دن صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے اپنے جسم کو سیراب رکھنے کے ساتھ جسم میں الیکٹرولائٹ کی سطح بھی اچھی ہونی چاہیے۔ موسم گرما میں ہم سب کو سافٹ ڈرنکس اور چینی والے مشروبات پینے کی بہت خواہش ہوتی ہے، ایسے میں ہم آپ کو ان مشروبات کے صحتمند متبادل بتائیں گے جو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ جسم میں الیکٹرولائٹ کی مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔ How to Maintain Your Electrolyte Balance

یہ 8 صحتمند مشروبات الیکٹرولائٹ توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار
یہ 8 صحتمند مشروبات الیکٹرولائٹ توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار

By

Published : Jun 17, 2022, 5:14 PM IST

جب بھی آپ کسی سے ہائیڈریٹ اور صحتمند رہنے کے طریقے کے حوالے سے مشورہ مانگتے ہیں تب آپ کو سب سے پہلے زیادہ پانی پینے کی تجویز دی جاتی ہے۔گرمی کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آنے سے جسم سے کئی قسم کے معدنیات خارج ہو جاتے ہیں جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ایک سرکردہ نیوٹریشن برانڈ کے شریک بانی ورون کھنہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے والے مشروبات کی فہرست سے روبرو کروائیں گے۔

کھیرے کا ڈیٹوکس ڈرنک

کھیرے کا جوس آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد تو کرتا ہے ساتھ میں یہ الکلائین مشروب ہے جس میں وٹامن اے، سی، کے، کے علاوہ میگنیشیم، سیلکان اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ پورے جسم سے زہریلے مادے کو خارج کر نہ اسے صاف کرتا ہے بلکہ یہ ہاضمہ کے مسائل جیسے گیس، ایسڈ ریفلکس، سینے کی جلن، بدہضمی اور السر کے مسائل کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا جوس نکالنا بہت آسان کام ہے۔کھیرے کا جوس بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے کھیرے کو اچھے سے دھو کر اسے چھیل لیں اور اس کے بعد اسے کاٹ کر پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ پھر ایک چٹکی نمک اس میں ملا لیں اور آپ کے کھیرے کا جوس تیار ہوگیا۔ آپ اس میں پودینے کے پتے اور کھیرے کے ٹکڑے بھی شامل کر کے پی سکتے ہیں۔

الیکٹرولائٹ واٹر

الیکٹرولائٹ واٹر میں کم کیلوری ہوتا ہے اور جسم سے الیکٹرولائیٹس کو تبدیل کرنے اور ہائیڈریٹ رکھنے کا موثر مشروب ہے۔ کچھ الیکٹرولائٹ واٹر میں الیکٹرولائٹس کی زیادہ مقدار ہوتا ہے تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔ الیکٹرولائٹ پینے سے پہلے اس بات کو واضح کرلیں کہ آپ یہ پی کیوں رہے ہیں ۔ الیکٹرولائٹ واٹر مختلف قسم کے ذائقہ کے بھی آتے ہیں۔

ایلو ویرا کا جوس

ایلو ویرا میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ لہذا، اگر آپ ہائیڈریٹ رہنے کے ساتھ اپنی مجموعی صحت پر دھیان رکھنے کے بارے میں کوئی اچھا طریقہ کار تلاش کر رہے ہیں تو ایلو ویرا آپ کے لیے درست آپشن ہے۔

چھاچھ

چھاچھ جسم کو تازگی بخشتا ہے اور ہمارے جسم کو فوراً ٹھنڈا کرتا ہے۔ شدید گرمیوں میں ایک گلاس چھاچھ میں زیرہ، پودینہ اور نمک ملا کر پینا ہماری پیاس بجھانے اور ہمارے جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ برف ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ یہ بازار میں دستیاب چینی سے بھرے کولڈ ڈرنکس اور جوس کا ایک صحتمند بخش متبادل ہے۔

لیموں کا شربت

بھارت میں لیموں کا شربت ایک مقبول مشروب ہے جو کہ صحت کو بے شمار فوائد پہنچاتا ہے۔ لیموں کا شربت جسم کو ہائیڈریشن پہنچانے والے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے کیونکہ تیزاب لعاب بنانے میں مدد کرتا ہے جو آپ کو ہائیڈریٹیڈ محسوس کرواتا ہے۔ منہ کے خشک ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کو پانی کی ضرورت ہے۔تھوک کا تعلق براہ راست ہائیڈریشن سے نہیں ہے، لیکن یہ کئی طریقوں سے اس میں حصہ ڈالتا ہے۔ گرم دنوں میں لیموں کا شربت نہ صرف آپ کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔

ناریل پانی

ناریل کے پانی میں متعدد ضروری عناصر اور معدنیات موجود ہوتے ہیں، جس کی ضروروت بہت افراد کو ہوتی ہے۔ جسمانی سرگرمی کے دوران ضائع ہونے والے الیکٹرولائٹس کو پیدا کرنے کا مثالی مشروب سمجھا جاتا ہے۔ الیکٹرولائٹس ایک طرح کا معدنیات ہوتا ہے جو جسم میں مختلف افعال کو انجام دیتا ہے جس میں فلوڈ کے توازن کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔ پوٹاشیم، میگنیشیم، سوڈیم، اور کیلشیم کچھ اہم ترین الیکٹرولائٹس ہیں۔ ناریل کا پانی آپ کو بازار میں آسانی سے دستیاب بھی ہے۔ روزانہ ایک گلاس ناریل کا پانی پورے دن آپ کو ترو تازہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔

ہربل چائے

ہربل چائے بنانے کے لیے خشک میوہ جات، پھول، مصالحے اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ مختلف قسم کے جڑی بوٹیوں کے ذائقہ کا مزہ لے سکتے ہیں۔کچھ ہربل چائے میں ذائقہ ہونے کے علاوہ صحت کو فروغ دینے والی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ہربل چائے کا استعمال سینکڑوں برسوں سے کیا جارہا ہے اور یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

سبزیوں کا جوس

سبزیوں کا جوس وٹامن اور معدنیات دینے کے علاوہ جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔ سبزیوں کا جوس ہمارے ذریعہ استعمال کیے جانے والے دیگر مشروبات کے مقابلے میں زیادہ صحتمند ہے۔

مزید پڑھیں:Summer Fruits and Its Benefits: گرمیوں میں کون سے پھل ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details