اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in Japan جاپان میں کورونا سے ایک دن میں 489 افراد کی موت - جاپان میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

چاپان میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے 489 لوگوں کی اموات ہوئی، جبکہ ایک دن میں 185,472 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ 489 people died in one day due to Corona in Japan

جاپان میں کورونا سے ایک دن میں 489 افراد کی موت
جاپان میں کورونا سے ایک دن میں 489 افراد کی موت

By

Published : Jan 13, 2023, 5:06 PM IST

ٹوکیو: چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ تاہم جاپان میں ان دنوں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ روز ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے 489 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان اس وقت کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا سامنا کررہا ہے۔ جاپان میں ایک دن میں 185,472 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جو بدھ کے مقابلے میں 13,401 کم ہیں۔ دوسری جانب ٹوکیو میں ایک دن میں 13 ہزار 427 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جو کل کے مقابلے 3 ہزار 345 کم ہیں۔

جاپان ٹوڈے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 489 تک پہنچ گئی ہے۔ ٹوکیو میں شدید علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 49 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں شدید علامات والے مریضوں کی تعداد اس وقت 697 ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 7 جنوری 2023 کو جاپان میں ایک ہی دن میں 463 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ تاہم قیاس لگایا گیا تھا نئے سال پر ہونے والے تقریبات کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں، جاپان میں کووڈ کی وجہ سے 7,688 اموات ریکارڈ کی گئی تھی، جو گزشتہ سال کورونا لہر کے دوران اگست میں ریکارڈ کی گئی ماہانہ کورونا کے کیسز 7,329 کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جاپان میں گزشتہ تین مہینوں میں COVID-19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 16 گنا زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:

آئی اے این ایس

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details