لکھیم پور کھیری: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے میتولی بلاک میں واقع کستوربا اسکول کی 38 طالبات میں کووڈ-19 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ایک ضلع صحت کے افسر نے کی ہے، لکھیم پور کھیری کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) سنتوش گپتا نے کہا کہ اتوار کو عملے کا ایک رکن بھی کووڈ پازیٹیو پایا گیا۔ اس سال ریاست کے کسی ایک ضلع میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
معاملے کے سامنے آنے کے بعد سنتوش گپتا نے بتایا کہ انہوں نے کستوربا اسکول میں ایک طبی ٹیم بھیجی جس کے ذریعے اسکول کے تمام بچوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجی گئی تھی جن میں سے 38 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سی ایم او نے کہا کہ تمام طالبات اور عملے کو کیمپس میں سات دن کے قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ادویات کی کٹ فراہم کی گئی ہے۔ دو طالبات کے علاوہ سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پازیٹو پائے جانے والوں کو اسکول کے احاطے میں کورنٹائن کیا گیا گیا ہے۔