اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مرشدآباد کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے اپنے کٹر حریف کو تقریباً ساڑھے 92 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر جیت درج کی.

جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی
جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی

By

Published : Oct 3, 2021, 9:23 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کو کلین سوئپ کردیا ہے.

جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی
ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین کی یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے. جیت کے معاملے میں انہوں نے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے.

واضح رہے کہ تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں. اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں. جہاں سے تینوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے جیت درج کی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت



بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام سے الیکشن لڑنے والی ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details