اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Election: پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوان ووٹرز پُرجوش - Democratic Right

کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے لیے ہونے والے ووٹنگ کے ذریعے زندگی میں پہلی مرتبہ حق رائے دہی Democratic Right کا استعمال کرنے والے نوجوان جوش و جذبے سے لبریز ہیں۔

نوجوان ووٹرز پُرجوش
نوجوان ووٹرز پُرجوش

By

Published : Dec 12, 2021, 7:40 PM IST

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

نوجوان ووٹرز پُرجوش

کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation کے تمام 144 وارڈوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جلسے جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تناظر میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے کے اہل ہونے والے نوجوانوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی جس میں انہوں نے جمہوری حق کے استعمال کے تئیں جوش دکھائی دیا۔

پہلی بار ووٹ دینے کے لیے پُر جوش نوجوان ووٹرز نے کہا کہ چند مہینوں قبل ہی ووٹر آئی ڈی بنا اور اس مرتبہ ووٹرز لِسٹ میں نام اندراج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے ہاتھوں میں پہلی مرتبہ ووٹر آئی ڈی آیا تو اسے دیکھ کر خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا اور اب وہ ووٹنگ کے دن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا پہلا تجربہ زندگی بھر تک یاد رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details