کولکاتا:بھارت کے اسٹار مڈ فیلڈر سہل عبدالصمد نے جمعہ کو موہن بگان کلب کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کیا۔رواں سیزن میں عبدالصمد بھارت کے سب سے مشہور فٹبال کلب کی جرسی زیب تن کرکے میدان میں اتریں گے۔ عبدالصمد 2017 سے کیرالہ بلاسٹرز کے ساتھ جڑے تھے، وہیں انڈین سپر لیگ کے کپتان اور ڈفینڈرپریتم کوٹل کیرالہ بلاسٹرز کے لیے کھیلیں گے۔عبدالصمد کا گزشتہ سیزن شاندار رہا تھا۔انہوں نے آئی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت میدان میں اپنیصلاحیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
کیرالہ بلاسٹرز نے ٹویٹ کیاکہ کلب ایک کھلاڑی کے بدلے سہل عبدالصمد کی منتقلی پر اورایک نامعلوم ٹرانسفر فیس کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ بھاری دل کے ساتھ کلب سہل کو الوداع کہتا ہے اور ہم ان کے لئے آگے کے سفرکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔