شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں سی جی او کمپلیکس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی سے کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں طویل تقریبا ساڑھے آٹھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر سے باہر آتے ہی رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ وہ کسی بھی قیمت پر بی جے پی کے سامنے خودسپردگی کرنے والے نہیں ہیں ۔اس کے لئے انہیں چاہئے کتنی بھی قیمت چکانی ناپڑجائے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آج ساڑھے آٹھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اگر وہ مجھے تیس مرتبہ تحقیقات بلائیں گے تو وہ ای ڈی کے دفتر میں حاضرہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ وہ بے قصوروار ہیں۔ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ای ڈی آج سے نہیں تقریبا دو تین برسوں سے کوئلہ اسمگلنگ معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ان برسوں کے دوران کئی مرتبہ انہیں پوچھ گچھ کے لئے کبھی دہلی بلایا گیا تو کبھی سالٹ لیک۔ای ڈی آج تک کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں ان کے خلاف ثبوت پیش مہیں کرسکاہے۔
ان کاکہنا ہے کہ امت شاہ کے شارے پر یہ سب کیا جارہاہے۔گزشتہ روز ان کے بیٹے جے شاہ کی غلطی کو بھارت کی عوام کے سامنے لایا تھا اسی کی سزا آج دی گئی۔بی جے پی اور امت شاہ کی تمام ترکوششوں کے باوجود وہ خودسپردگی کرنے والے نہیں ہیں۔وہ سچے ہیں اور بے قصوروار ثابت ہوں گے ۔امت شاہ پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بنگال میں جانوروں کے اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی راقم بی جے پی کے رہنما تک پہنچی ہے۔کوئلہ اسمگلنگ کی تفتیش جاری ہے لیکن جانوروں کے اسمگلنگ کی کمائی جس کے پاس ہے اس کے خلاف کارروائی تو دور کی بات ہے اس سلسلے میں ان سے کوئی سوال کرنے کی اہمیت نہیں کرتاہے۔