مرشد آباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بھرت پور سے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ پارٹی کی نوٹس ان کے پاس پہنچ چکی ہے۔ یہ خط 27 تاریخ کو ڈاک خانے کے ذریعہ ان تک پہنچا۔ وہ پارٹی کے تمام سوالوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ طویل عرصے سے رکن اسمبلی ہیں۔ جو الزامات ان پر کبھی نہیں لگائے گئے تھے، اب لگائے جارہے ہیں۔ لیکن پارٹی کو ہر بات کا جواب دیں گے۔
انہوں نے ترنمول کے ریاستی صدر سبرتو بخشی سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ چونکہ وہ فی الحال لوک سبھا کے اجلاس کی وجہ سے دہلی میں ہیں اس لئے ان سے براہ راست ملاقات ممکن نہیں تھی۔ اس لئے انہوں نے ہمایوں کبیر سے فون پر بات کی۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ یہ سبرتو بخشی ہی تھے جنہوں نے انہیں تمام جوابات کے ساتھ ترنمول بھون آنے کو کہا۔ اسمبلی اجلاس کے بعد وہ وہاں جا کر جواب دیں گے۔