انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں زمینی صورتحال یہ ہے کہ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
اگر وہ (ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی) قطار لگا کر سڑک پر کھڑے پر بھی ہوں گے تو انہیں کوئی خریدنے کے لیے نہیں آ ئے گا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی کہتی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے اسمبلی ارکان کو کروڑوں روپے میں خریدنے کی کوشش کی تھی ۔
ارکان اسمبلی جب بی جے پی کی پیشکش ٹھکرا دی تو انہوں نے پٹرول پمپ دینے کی پیشکش کی ۔