سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے لنک کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کا م شروع ہوگا اور اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں ہدایت جاری کی ہے۔
سپریم کورٹ نے آج مرکزی اور ریاستی حکومت کو ملک بھر میں 31جولائی تک ایک ملک اور ایک راشن کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ خوراک نے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔محکمہ خوراک نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ ہے ڈیجٹیل راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جلد سے جلد لنک کیا جائے ۔پہلے مرحلے میں گھر گھر جاکر لنک کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ گھروں پر نہیں ملیں گے، انہیں آفس میں آکر یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔