اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف یوتھ کا نگریس کا احتجاج

پولیس کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پردیش کانگریس کے یوتھ حامیوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف یوتھ کا نگریس کا احتجاج
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف یوتھ کا نگریس کا احتجاج

By

Published : Jan 20, 2020, 8:04 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:40 PM IST

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت تر میمی ایکٹ کے خلاف پرامن مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔روزانہ خواتین کی تعداد میں اضا فہ ہوتاجا رہا ہے۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف یوتھ کا نگریس کا احتجاج

اس دوران کولکاتا کے پارک سرکس میں گزشتہ 13 دنوں سے خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ کولکاتا کا پارک سرکس دہلی کا شاہین باغ بن چکا ہے۔

کولکاتا کے نونا پوکھر ٹرام ڈیو کے پاس مغربی بنگال یوتھ پردیش کانگریس کے حامیوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

یوتھ کانگریس کے حامیوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ رو ز کانگریس کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرام نے پردیش کانگریس کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ پولیس نے ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی لیکن ہم عام لوگوں کی لڑائی کو مزید طاقتور بنانے کے لیے سڑکوں پر اترے ہیں۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف یوتھ کا نگریس کا احتجاج

یوتھ کانگریس کے رہنما کاکہنا ہےکہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر عوام مخالف قانون ہے ۔ اس کو کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو سمجھ آچکا ہے کہ کون اس کی حمایت ہے اور اس کی مخالفت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عام لوگوں کی فکر ہے ۔ جب تک مرکزی حکومت اس نئے قانون کو واپس نہیں لتی ہے تو اس وقت یوتھ کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔اس کے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details