مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سیوڑھی تھانہ علاقہ میں ہائی وولٹیج تار کی مرمت کے دوران بجلی کے زوردار جھٹکے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی لاش ہائی وولٹج تارپر گھنٹوں لٹکتی رہی۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار جا ئے وقوع پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش کو ہائی وولٹج تار سے نیچے اتارا ۔
گائر بریگیڈکے ہلکار کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت مشفق الرشیخ کے طور ہوئی ہے۔وہ الیکٹریشن ہیں ۔ وہ بجلی کے تاروں کی مرمت کا کام کرتا ہے۔
بجلی جھٹکے سے نوجوان کی موت اہلکار نے مزید کہاکہ مشفق دتہ پوکھر کارہنے والے ہیں۔ آج صبح ہائی وولیٹج تار کی مرمت کے دوران بجلی کی زد میں آگیے ۔ ان کی لاش ہائی وولیٹج تار پرلٹکتی رہی ۔
فائربریگیڈ کے اہلکار نے مقامی باشندوں کے تاخیر سے آنے کے الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے ۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی گئی تھی ۔ لیکن فائر بریگیڈ کے اہلکار گھنٹوں تاخیر سے جائے وقوع پرپہنچے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ حادثے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔نوجوان مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔