اردو

urdu

ETV Bharat / state

گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک

بندچائے باغ پر قبضے کو لے کر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی وجہ سے ایک خاتون کی موت اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک
گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک

By

Published : Dec 27, 2019, 4:43 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی دیناجپور ضلع کے اسلام پور بلاک کے پاٹ گورا علاقے کے نئی بستی گاؤں میں آج جم کر ترنمول کانگریس کے دو گروپ کے درمیان ہنگامہ آرائی میں رسیدہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔

گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک

جب کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت ناز ک ہے۔پولس موقع پر پہنچ کرحالات کو کنٹر ول کرلیا ہے۔پولس کے مطابق بند چائے باغ پر قبضہ کو لے کر دونوں گروپ کے درمیان کافی وقت سے تنازع چل رہا تھا۔

ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کریم چودھری نے اس واقعے کیلئے اپنی پارٹی کے ہی بلاک صدر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔انہوں نے عوامی طور پر کہا کہ ترنمول کانگریس کے بلاک صدر کی وجہ سے ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والی خاتون کا اس ہنگامہ آرئی سے کوئی سرو کار نہیں تھا بلکہ وہ گزررہی تھی۔مقامی لوگوں نے لاش کو لے کر جم کر ہنگامہ آرائی کی ہے۔

گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک

واقعے کے فوری بعد عبد الکریم چودھری پہنچ گئے تھے۔اسلام پور اسٹیشن کے افسران موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لے کر چلے گئے۔

عبد الکریم چودھری نے کہا کہ میں کافی دنوں سے پولس کو مطلع کررہا تھا مگر یہ لوگ میری بات نہیں سن رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاک صدر ذاکر حسین اور اس کے ساتھی اس میں ملوث ہے۔

دوسری جانب عبد الکریم چودھری کے خلاف شکایت کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ ہم نے کریم چودھری کے خلاف شکایت کی ہے۔

زخمی دونوں خواتین کو سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعے میں پولس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کریم چودھری اور بلاک صدر کے حامیوں کے درمیان ہوا ہے۔

گزشتہ چار سالوں سے ڈنکن چائے باغ بند ہے۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ ذاکر حسین کے حامی چائے باغ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جب کہ ذاکر حسین کی شکایت ہے کہ کریم چودھری کے لوگ مسلسل قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details