اردو

urdu

By

Published : Dec 2, 2022, 10:52 AM IST

ETV Bharat / state

Governor CV Anand Bose بنگال مستقبل قریب میں بھارت کی رہنمائی کرے گا

گورنر سی وی آنند بوس نے NRS میڈیکل کالج کے 150 ویں یوتاسیس کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں ریاست مغربی بنگال ایک بار پھر بھارت رہنمائی کرے گا۔ یہ اہل بنگال کے لئے لمحہ فخر ہوگا۔Governor CV Anand Bose

بنگال مستقبل قریب میں بھارت کی رہنمائی کرے گا
بنگال مستقبل قریب میں بھارت کی رہنمائی کرے گا

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ مغربی بنگال ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔ اس کے لئے تمام لوگوں یکساں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔West Bengal Will Guide India In Future Says Governor CV Anand Bose

بنگال مستقبل قریب میں بھارت کی رہنمائی کرے گا

گورنر سی وی آنند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست مغربی بنگال بھارت کی رہنمائی کرے گی اور ہمارا ملک بھارت پوری کی رہنمائی کرے گا۔ہمارا ملک آنے والے دنوں میں پوری دنیا کو مختلف شعبوں میں نمائندگی کرے گا۔ مغربی بنگال کے گورنر کے مطابق اس ریاست کی تاریخ بہت شاندار ہے۔ بنگال کا مستقبل نوجوان نسل پر منحصر ہے۔ ریاست کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے۔ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ترقی اور شان و شوکت کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں ہر ڈاکٹر، نرس، ہیلتھ ورکرز سے لے کر عام آدمی وارئر تھے۔ اس برے دور میں لوگوں نے ملک کے لئے جو تعاون کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔مستقبل میں بھی آپ لوگوں سے بھر پور تعاون کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Governor مغربی بنگال کے گورنر نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

گورنر سی وی آنند نے مزید کہا کہ نیل رتن سرکار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال نہ صرف ایک میڈیکل کالج ہے بلکہ یہ ادارہ ایک قومی ملکیت ہے۔ یہ میڈیکل کالج اوپیندرناتھ برہمچاری کی کالے بخار کی دوا کی دریافت سے لے کر سبھاش مکوپادھیائے کی پہلی ٹیوب (ٹیسٹ ٹیوب) کی پیدائش تک کےتاریخی کارنامے کا گواہ بھی ہے۔West Bengal Will Guide India In Future Says Governor CV Anand Bose

ABOUT THE AUTHOR

...view details