اردو

urdu

ETV Bharat / state

خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ

امفان طوفان کی خوف ناک یادیں ابھی تازہ ہیں۔ طوفان سے تباہ حال علاقوں میں امدادی سرگرمیاں چل رہی ہیں تاہم اب بھی لاکھوں افراد تک امداد نہیں پہنچ سکا ہے۔اور تعمیر و ترقی کا سوال ہی ہیں ہے۔

By

Published : Jun 5, 2020, 10:23 PM IST

خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ
خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ

خلیج بنگال میں ایک بار پھر ہوا کاکم دباؤ پیدا ہو رہا ہے۔ اگلے ہفتے اس میں تبدیلی کا امکان ہے تاہم ابھی یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ یہ طوفان میں تبدیل ہوگا یا نہیں -

خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کم ہونے کی وجہ سے ایک چکروتی پیدا ہونے والا ہے۔مگر اب بھی یہ یقین کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی ہے کہ یہ طوفا کی شکل لے گا یا نہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سے ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔محکمہ موسمیات اس کی نگرانی کررہی ہے۔

خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ

گزشتہ مہینے 20مئی کو آئے امفان طوفان نے بنگال کے ایک درجن اضلاع میں تباہی مچائی تھی۔شمالی24پرگنہ، جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی۔بنگال کے عوام کے ذہنوں میں وہ یادیں اب بھی تازہ ہیں۔ پیشگی پیش گوئی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں بچانا ممکن ہوسکا تھا۔ تاہم، طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانا ت کو بچایا نہیں جاسکا۔بڑے پیمانے پر درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑگئے ہیں۔ندیوں کے پشتے ٹوٹنے کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہیں اور کھیتی مکمل طور پرتباہ ہوچکی ہے۔

خلیج بنگال میں ایک بار پھر طوفان کا خطرہ

خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ سے اگلے ہفتے کے آغاز میں اڑیسہ کے ملحقہ اضلاع اور ریاست کے ساحلی اضلاع میں بھاری موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔علی پور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی بنگال میں شدید بارش کی توقع ہے۔ علی پوردوار اور کوچ بہار میں تیز بارش کا امکان ہے۔ دارجلنگ، جلپائی گورڑی اور کالمپونگ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ باقی شمالی بنگال میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details