مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سنیئر رہنما حنان ملا نے کہاکہ بھارتی سیاست میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ بھگواجماعت اور رنگ پر پنگامہ کھڑاکرنے کی ضرورت کیا ہے۔
'بھگوارنگ پر ہنگامہ کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے' انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں بھگوا رنگ پر ہنگامہ کھڑ کررکھا گیا ہے۔ہر شخص ایک دوسرے پر تنقید کررہے ہیں۔
سی پی آ ئی پی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ اس پیچھے آر ایس ایس ہے۔ان لوگوں کی وجہ سے ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلی آ ئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ امن وامان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے درمیان کبھی بھی کوئی فرق نہیں کیا گیا ہے ۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے کہاکہ آر ایس ایس ایک یونیفورم لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں ایک یونیفورم لانے کی ضرورت کیا ہے۔
حنان ملا کے مطابق بھارت کے عوام کے ساتھ سازش کی جارہی ہے۔ اس سازش میں کون لوگ ملوث ہیں اس کے بارے میں بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام مذاہب کو ختم کرکے ایک یونیفورم لانے کی سازش کی جا رہی ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ نظریہ کیا ہے۔