اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے کوچنگ سینٹر کی سول سروس میں شاندار کامیابی

مغربی بنگال سول سروس میں گزشتہ کئی برسوں میں مسلمانوں کی کامیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے .ریاست کے مسلم نوجوانوں میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے جذبے میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی بھی اس سلسلے میں کام کر رہی ہے جس کا نتیجہ ہے اکاڈمی کے کوچنگ سینٹر سے اس سال سات امیدوار سول سروس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مغربی بنگال  اردو اکاڈمی ک
مغربی بنگال اردو اکاڈمی ک

By

Published : Jan 2, 2020, 8:27 PM IST

مغربی بنگال سول سروس امتحانات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں ۔ اس بار بھی ریاست کے موسم امیدواروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی بھی گزشتہ کئی برسوں سے مقابلہ ذاتی امتحانات کے لئے اکاڈمی میں کوچنگ سینٹر چلا رہی ہے۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی ک

اس میں ہر سال متعدد طلباء کامیاب ہوتے ہیں اکاڈمی کی جانب سے ریاستی سول سروس کی تیاری خصوصی طور پر کرائی جاتی ہے جس میں اکاڈمی کو کامیابی ملی رہی ہے اور اس بار بھی اکاڈمی کی کوچنگ سنٹر سے آٹھ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ان میں سے چار امیدوار گروپ اے میں کامیابی حاصل جبکہ امیدوار نے گروپ بی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ باقی تین امیدوار آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سروسس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی ک

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے بتایا کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی گزشتہ پانچ برسوں سے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کرا رہی ہے جس میں ہمیں لگاتار شاندار کامیابی مل رہی اس بار چار امیدوار محمد شاہروز، کہکشاں نگار،نکہت پروین،اور محمد ہاشم گروپ اے کے لئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایک امیدوار محمد احسن قادری گروپ بی مغربی بنگال پولس سروس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے کارگزار نائب صدر سید شہاب الدین حیدر نے کہا کہ اردو اکاڈمی کی یہ کامیابی پورے ملت کی کامیابی ہے اردو اکاڈمی اردو زبان و ادب کی خدمت میں پوری سرگرمی سے کام کر رہی ہے جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔

ہم اپنی اس کو شش کو اسی طرح آئندہ جاری رکھیں گے انہوں نے بتایا کہ کولکاتا شہر کے علاوہ اکاڈمی نے اضلاع میں بھی مقابلہ ذاتی امتحانات کی تیاری کے کوچنگ سنٹر قائم کیا ہے اور اس طرح کی مزید کوچنگ سنٹر قائم کریں گے جس سے اردو میڈیم کے طلباء کو مدد ملے گی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details