مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان بابل سپریو کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ آئینی اور اعلیٰ ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ اگر کوئی برا سلوک کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری کسی نہ کسی کو لینی پڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ جادب پور یونیورسٹی میں گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ۔اس سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ گورنر کا عہدہ آئینی اور اعلیٰ ہوتا ہے۔ لیکن ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ویسا تو عام آدمی کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہے۔
مرکزی وزیر برائے مملکت کاکہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر ہمیشہ سے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
بابل سپریو کے مطابق ریاستی حکومت کو گورنر کی مخالفت پسند نہیں تھی۔ حکومت کے اشارے پر ہی جادب پور یونیورسٹی میں گورنر کے ساتھ غیراخلاقی سلوک کیاگیا ۔