مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مانک تلہ تھانے کے تحت مانک تلہ بازار کے قریب سڑک جادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی کو ٹکر مار دی۔
ٹرک کی ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی بس اسٹینڈ کے پاس ایک چائے دکان میں داخل ہو گئی۔
چائے دکان کے پاس کھڑے دو افراد شدید طور زخمی ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ دوسرے کو آر جی کر لے جایا گیا۔
چند گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج دونوں افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے. دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لی گئی ہے۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا
کولکاتا کے مانک تلہ بازار کے قریب سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
مقامی باشندوں نے بھیڑ بھاڑ علاقے میں تیز رفتار ڈرائیوئنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔