اردو

urdu

ETV Bharat / state

کروڑوں روپے کے سونے کے ساتھ دو گرفتار - مغربی بنگال کے سلی گوڑی

سلی گوڑی کے پھول باڑی علاقے ڈی آر آئی نے منی پور کے دو باشندوں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کا سونا برآمد کیا۔

کروڑوں روپے کے سونے کے ساتھ دو گرفتار
کروڑوں روپے کے سونے کے ساتھ دو گرفتار

By

Published : Oct 31, 2020, 5:17 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے پھول باڑی علاقے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریوینو انٹلییجنس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کرل لیا ہے

ڈی آر آئی کو پھول باڑی میں چھاپہ ماری مہم کے دوران ٹاٹا سومو کے دروازے تقریباً پانچ کیلو سونا برآمد کیا۔

ڈی آر آئی کے مطابق دونوں افراد ٹاٹا سومو کے پہلے دروازے کے بینٹ میں سونا چھپا کر سلی گوڑی سے اتر پردیش جانے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 'دنوں افراد کی شناخت امام جہانگیر اور سیدالرحمن کے طور پر ہوئی ہے، دونوں منی پور کے تھبل ضلع کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "دونوں میانمار-بھارت سرحد سے یوتے منی پور سے سلی گوڑی آئے اور یہاں سے اترپردیش جانے والے تھے۔

ڈی آر آئی کے مطابق گرفتار افراد کے پاس سے
چار کیلو 980 گرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔

بازاروں میں اس کی قیمت دو کروڑ, 50 لاکھ,دس ہزار ,400 روپے بتائی گئی ہے۔

ڈی آر آئی نے دونوں افراد کو عدالت میں پیش کی جہاں انہیں 14 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details