اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے مابین ٹویٹر پر زبانی جنگ تیز ہوگئی ہے

سوشل میڈیا پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری
سوشل میڈیا پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری

By

Published : Apr 7, 2020, 4:41 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے مابین ٹویٹر پر زبانی جنگ تیز ہوگئی ہے۔

بی جے پی آئی ٹی سیل کے صدر امیت مالویہ نے ریاستی حکومت پر الزام عاید کہا ہے کہ کورونا وائرس پر مغربی بنگال حکومت معلومات ہو چھپارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری

ترنمول کانگریس نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے جعلی خبروں اور اعداد وشمار ہیر پھیر کرنے کا پی ایچ ڈی کررکھی ہے وہ اب ہم پر الزام عاید کررہا ہے۔

بنگال حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس سے صرف 3افراد کی موت ہوئی ہے جب کہ بی جے پی کا الزام ہے کہ اس سے کہیں زیادہ ریاست میں کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

مگر بنگال حکومت ریاست کے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ٹوئٹرپر جاری جنگ میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور انفارمیشن ٹکنالوجی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے پیر کو الزام لگایا کہ ممتا بنرجی حکومت کوویڈ 19 کے معاملات کے سلسلے میں اعدادو شمار چھپا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری

مالویہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ممتا بنرجی کیا چھپا رہی ہیں؟ بنگال حکومت کی جانب سے لگاتار تین دنوں 2,3اور 5اپریل کو کوئی میڈیکل بلیٹن جاری نہیں کیا گیا اور 4 اپریل کو جاری ہونے والے بلیٹن میں کوویڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

مالویہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ "بنگال میں اسپتال انتظامیہ ممتا بنرجی کے دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ ان پر دباؤ ہے کہ وہ کویڈ 19 کے مقدمات کی تحقیقات نہ کریں۔ ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا تذکرہ نہ کریں کیوں کہ وہ ان مریضوں کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں موت کے سبب میں کورونا وائرس کا ذکر نہ کریں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا رکن کاکولی گھوش دستیدار نے کہا کہ مالویہ کو اس پر بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالویہ کی پی ایچ ڈی ہی اسی پر ہے۔وہ ہندوستان میں جعلی خبروں، افواہ بازی کے بانی ہیں۔ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے کہا کہ مصیبت کے لمحے میں بھی بی جے پی سیاسیت کررہی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھی آج پریس کانفرنس میں کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک طرف ملک کورونا وائرس سے لڑرہا ہے تو سیاسی جماعت کے لوگ ٹوئیٹر اور شوشل میڈیا پر افواہ بازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام ایسے چہروں کو جانتی ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی اس وقت سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے مگر افسوس ناک بات ہے کہ اس موقع پر بھی لو گ سیاست کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details