اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاٹ پار ہ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ - بی جے پی کی قیادت والے بھاٹ پار ہ میونسپلٹی

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد چیئرمین کے خلاف دوبارہ کرائے گیے عدم اعتماد کے ووٹ میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو0۔19 سے شکست دے کر بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی پر دوبارہ قبضہ کرلیا

بھاٹ پار ہ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ
بھاٹ پار ہ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ

By

Published : Jan 7, 2020, 10:33 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر بی جے پی کی قیادت والے بھاٹ پار ہ میونسپلٹی کے چیرمین سورو سنگھ کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کی گئی جس میں ترنمول کانگریس نے 19-0سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھاٹ پار ہ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ

ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو عدم اعتماد کی تحریک میں کامیابی مل گئی ہے۔

اس تحریک میں بی جے پی کے کونسلروں نے حصہ نہیں لیا۔اس وقت بھاٹ پارہ میونسپل کارپوریشن کے 35وارڈ میں سے 32کونسلر ہیں۔

بھاٹ پار ہ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ

گزشتہ ہفتے بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی جسے ترنمول کانگریس نے جیت لیا تھا مگر بعد میں کلکتہ ہائی کورٹ نے اسے رد کردیا اور آج دوبارہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بھاٹ پارہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا گڑھ رہا ہے اور انہوں نے مارچ 2019میں بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بورڈ کو ترنمول کانگریس سے چھین کر بی جے پی کا قبضہ کرادیا تھا۔

مگر ایک بار پھر ترنمول کانگریس نے بھاٹ پارہ میونسپلٹی پر اپنا پرچم لہرادیا ہے۔

اس سے قبل گارولیا،بن گاؤں اور دیگر کئی بورڈ جس پر بی جے پی نے قبضہ کرلیا تھا ترنمول کانگریس دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details