اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

بانکوڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی سمپا دواری کی قیادت میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 28, 2019, 6:46 PM IST

Updated : Dec 28, 2019, 8:08 PM IST

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ نئے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

ریاست کے بانکوڑہ اسمبلی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی سمپا دواری کی قیادت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ خواتین نے بڑھ چڑھ کر ریلی میں شامل ہوئیں۔

رکن اسمبلی نے کہاکہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر لوگوں کوتقسیم کرنے کی جو پالیسی بنائی ہے اسے کسی بھی قیمت پر کامیاب ہونے نہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ عام لوگوں کے خلاف ہے ۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ کئی کنبے تباہ وبرباد ہوجائیں گے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

رکن اسمبلی نے کہاکہ میں شہریت ترمیمی ایکٹ ریلی میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد کی موجودگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بنگال میں اس قانون کو نافذ کرنا مرکزی حکومت کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف اس وقت تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا جب تک مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہ لے لے۔

:

Last Updated : Dec 28, 2019, 8:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details