اردو

urdu

ETV Bharat / state

Banking Services in Ration Shops مغربی بنگال میں راشن دکانوں پر پوسٹل اور بینک خدمات جلد - بینکوں کے لئے کسٹمر سروس پوائنٹ

دوارے راشن سکیم کی ناکامی اور ڈیلرز اور محکمہ خورراک کے درمیان تنازع کے بعد مغربی بنگال میں راشن دکانوں میں پوسٹل اور بینک خدمات متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ Banking Services in Ration Shops

banking postal services from ration shops
banking postal services from ration shops

By

Published : Aug 27, 2022, 10:06 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت آنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت ہر تین مہینے میں ایک نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرتی ہے۔ Banking Services in Ration Shops

مغربی بنگال میں محکمہ خوراک اور راشن ڈیلرز کے درمیان گزشتہ چھ مہینوں سے دوارے راشن کو لے کر تنازع جاری ہے۔محکمہ خوراک اور راشن ڈیلر ایک دوسرے پر مرضی کے مطابق منصوبوں پرعمل درآمد کرانے کے لئے دباو ڈالنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اسی درمیان مغربی بنگال کی حکومت نے ان ہی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور نیامنصوبہ متعارف کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مغربی بنگال میں راشن دکانوں میں پوسٹل بینک خدمات متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت راشن دکانوں میں مختلف بینکوں کے لئے کسٹمر سروس پوائنٹ کے طرز پر کام کیا جائے گا۔اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا نا پڑے۔ West Bengal to allow non PD items and banking services in ration shops

یہ بھی پڑھیں:PIL in Calcutta HC بی جے پی رہنماؤں کی جائیدادوں کو لیکر کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل

چند راشن ڈیلرز نے ریاستی حکومت کے فیصلے کی حمایت کی ہے تو چند لوگوں نے اس کی مخالفت شروع کردی ہے۔وزیر خوارک رابندر ناتھ گھوش نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مغربی بنگال میں اس کو لے کر تھوڑی پریشانی ہے۔ پوری ریاست میں21 ہزار سے زائد راشن ڈیلرز ہیں۔ان سبھی کو ایک ساتھ سنبھال کر رکھنا مشکل ہے۔ حلانکہ اس سلسلے میں دوسرے وزرا اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے واضح طور پر کچھ بھی کہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details