مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ہر روز ترنمول کانگریس ریاست کے مختلف اضلاع میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرے کر رہی ہے۔
'بنگال کے عوام غیرجمہوری اور غیر دستوری قانون کے خلاف ہیں' آج ہوڑہ ضلع میں ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و میونسپل امور اور کولکاتا کے میئر فرہاد کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے دوسرے بڑے رہنما ریاستی وزیر اروپ بسواس ،لکشمی رتن شکلا اور ہوڑہ کے ایم پی پرسوں بنرجی کے علاوہ متعدد ترنمول کانگریس رہنماؤں نے ریلی نکالی۔
ہوڑہ میدان سے ٹکیہ پاڑہ تک ریلی کی گئی جس میں ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
'بنگال کے عوام غیرجمہوری اور غیر دستوری قانون کے خلاف ہیں' اس،موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فرہاد حکیم نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون غیر دستوری اور غیر جمہوری ہے اور ملک کی عوام اس کے خلاف ہے۔ آسیان لئے عوام شہریت ترمیمی قانون مخالف احتجاج میں اتنا بڑھ چڑھ کر حصہ لے ر ہے ہیں۔
پہلے کسی ریلی کے لئے 12 بجے بلایا جاتا تھا تو یہ لوگ 1بجے آتے تھے اب 1 بجے بلانے پر تمام لوگ 12 بجے ہی چلے آتے ہیں اور اس کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
مودی اور امیت شاہ کو بنگال کے عوام این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہیں کرنے دیں گے