اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اسپیشل پیکچ نہیں ریاستوں کو بقایاجات ادا کریں'

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور قومی ترجمان ڈریک اویرائن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ اسپیشل پیکج نہیں بلکہ ریاستوں کو بقایاجات اداکرنے کی ضرورت ہے۔

'اسپیشل پیکچ نہیں ریاستوں کو بقایاجات ادا کریں'
'اسپیشل پیکچ نہیں ریاستوں کو بقایاجات ادا کریں'

By

Published : May 13, 2020, 4:00 PM IST

مغربی بنگال حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ترجمان ڈریک اوبرائن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ اسپیشل پیکج میں تفصیلات کی کمی ہے۔

'اسپیشل پیکچ نہیں ریاستوں کو بقایاجات ادا کریں'

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو اس وقت اسپیشل پیکچ اعلان اعلان کرنے کے بجائےکوروناوائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈریک اوبرائن کاکہنا ہے کہ اسپیشل پیکج میں تفصیلات کامطلب یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کا اعلان تو کردیا گیا ہے لیکن اس کا استعمال کیسے کیاجائے گااس کاذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسپیشل پیکج میں ریاستوں کو کیا ملے گا اور مالی بحران کو کس طرح سے دور کیا جائے گا۔اس کے بارے میں وزیراعظم نے کچھ بھی نہیں کہا ۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ پیکج کے اعلان کرنے سے کچھ بھی ہوتا ہے۔اس کا واضح استعمال پر زور دینے کی ضرورت ہے تا کہ لوگوں تک واضھ پیغام جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو ریاست مغربی بنگال کو 61 ہزار کروڑ روپے دینا ہے ۔ ہمیں یہ رقم جلد سے جلد ملنی چاہئے تا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے انفرااسٹرایکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈریک اوبرائن کاکہنا ہےکہ اس کے باوجود اسپیشل پیکج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن وزیراعظم کو بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور عام لوگوں کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور عام لوگوں کو درپیش پریشانیوں کو دور کرنے کی بات کرنی چاہئے۔کوروناوائرس سے نمٹنے کے درمیان بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور عام لوگوں کو ان کے گھروں تک پینچانا اہم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details