مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے سری رامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی اور ان کی فیملی کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اوران کی فیملی ہوم کورنٹائین میں سیکورٹی گارڈ کو بانگور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کلیان بنرجی نے کہا کہ میرے گھر میں 12افراد ہیں۔بشمول میں اور دیگر ممبران نے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کے اثرات و علامات نہیں ہے۔ہم نے اپنے تھوک کے نمونے ٹسٹ کیلئے بھیج دئیے ہیں۔
وکالت کے پیشے سے سیاست میں آنے والے ترنمول کانگریس کے لیڈر سے متعلق بی جے پی کے لوگوں نے یہ افواہ گرم کردی تھی کہ کلیا ن بنرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
مگر اب کلیان بنرجی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈ بیمار ہوئے ہیں میں صحت مند ہوں اور اب تک میری رپورٹ نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر ایمرجنسی سروس اور فائر سجیت بوس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔کل بخار میں شدت آنے کے بعد انہیں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔