بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے موجودہ صدر جے پی نڈا، کیلاش وجے ورگھیہ، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر وزیراعلی ممتابنرجی کے بھتیجے (بھائی پو) ابھیشک بنرجی کا نام لئے بغیر ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما نام لئے بغیر ابھیشک بنرجی پر جانوروں، کوئلہ اور بالی کے اسمگلنگ جسے متعدد الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بج بج علاقے میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سیاست ہوتی ہے۔ اس میں الزام تراشی عام بات ہے، لیکن ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے چند لوگ وزیراعلیٰ کا بھائی پو(بھتیجا) کو لے کر تنقید کرتے ہیں۔ ان سے ایک سوال کرتا ہوں کہ آخر کون ہے یہ بھائی پو (بھتیجا)۔
ابھیشک بنرجی نے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بھائی پو (بھتیجا) کا نام لے کر بات کریں تب پتہ چلے گا کہ کون بدعنوانی میں ملوث ہے؟