وزیراعظم نریندرمودی کے دوروزہ مغربی بنگال دورے کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کے بعد سیاست کابازار گرم ہے۔ریاستی حکمراں جامعت اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور اداکارہ تاپس پال نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ کی میٹنگ کے بعد جو تنقید کا طوفان اٹھا ہے وہ درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی تقریب میں شرکت کے لیے کولکاتا آ ئے تھے ۔ وہ سرکاری دورے پر نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے پورٹوکول کے تحت ملاقات کی تھی۔ اس پر کسی کو تقنید کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس ہی وہ جماعت ہے جو واضح انداز میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کررہی ہے۔ہم نے ہی سب سے آوا ز بلند کی تھی۔