مغربی بنگال کے بہار ضلع کے سرچا باڑی علاقے میں نامعلوم شرپسندون کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت ہو گئی۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاست سرگرم ہے۔ اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آرہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تقریباً تمام اضلاع تک وسیع تر ہو چکا ہے۔ اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
تازہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تلاشی مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قرض کے نام پر دو لاکھ کی دھوکہ دہی، دو گرفتار
پولیس نے اپنے بیان میں کہا 'مقتول کی شناخت ندھا رام کے طور پر ہوئی ہے اور سرچا علاقے کا رہنے والے ہے۔ آج صبح اس کی لاش پہاڑی کے قریب پایی گئی۔ ترنمول کانگریس ضلع صدر پارتھا پراتم رائے کا کہنا ہے کہ ترنمول کے سرگرم کارکن کو بی جے پی کے رہنماؤں کے اشارے پر قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے رہنما کو مسلسل دھمکی مل رہی تھی۔ اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل کیا گیا۔ وہیں بی جے پی کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔