مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ہر کوئی رائے دہندگان کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو کو اس مرتبہ ریکارڈ ووٹ سے جیت کی امید ہے۔
روڈ شو کے دوران ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو نے ای ٹی وی بھارت کیو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس مرتبہ جیت ہماری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا آسان ہے کہ ممتا بنرجی کے امیدواروں کو کامیابی ملے گی۔
ترنمول کانگریس کی امیدوار نے مزید کہا کہ 'ووٹنگ سے قبل ہی بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ نندی گرام میں بی جے پی کا جو حال ہوا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ممکن ہے۔
منجو باسو نے کہا کہ 'بیرکپور کی تمام سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو جیت ملے گی کیونکہ عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اتحاد اور بی جے پی مقابلے میں ہی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ عوام نہیں ہے۔ جس پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل نہیں اس کا اس بارے میں بات چیت کرنا وقت کی بربادی ہے۔