مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پارہ علاقے میں لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
ارجن سنگھ جو چار مرتبہ ترنمو ل کانگریس کے ٹکٹ پر بھاٹ پارہ اسمبلی حلقے سے ممبر اسمبلی منتخب ہوتے تھے مگر لوک سبھا انتخابات کے وقت وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے اور بارکپور لوک سبھا حلقے سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے اس کے بعد یہ علاقہ سیاسی تشدد کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر بسواناتھ گھوش اس کے پیچھے ہیں۔