اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی اوربی جے پی کے کارکنان میں تصادم، متعدد زخمی - ضلع کے بانکڑا

ضلع ہاوڑہ کے بانکڑ میں ووٹر لسٹ تصحیح کے کام کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

tmc and bjp supporters clash at bankra in howrah
ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم متعدد زخمی

By

Published : Nov 28, 2020, 7:53 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے بانکڑا میں ووٹر لسٹ کے تصحیح کے کاموں کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامی آمنے سامنے آ گئے۔

دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے. سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے دوران علاقے میں افراتفری مچ گئی. نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے علاقائی صدر شیخ نظام الدین کو دو منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا.

بی جے پی کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے. انہیں ہاوڑہ اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے.

ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم متعدد زخمی

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی.

اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروہوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں.

پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. ان سے پوچھ تاچھ جا رہی ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ووٹر لیسٹ میں تصحیح کا کام چل رہا تھا اسی وقت چند لوگ آ کر ہنگامہ کرنے لگے.

مزید پڑھیں :

مغربی بنگال کے 30 مختلف مقامات پرسی بی آئی کے چھاپے

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی جس سے بات بڑھ گئی. بی جے پی کے رہنما سرجیت ساہا کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حمایتی غنڈوں نے ووٹر لیسٹ کے تصحیح کے کاموں کے لئے لگائے گئے کیمپ پر حملہ کر دیا.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پارٹی کے علاقائی صدر شیخ نظام الدین کو دو منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details