مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کو گولی مار دی۔
شرپسندوں کی فائرنگ میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے. اس واقعے کے بعد مسلم اکثریتی ضلع میں کشیدگی پھیل گئی.
زخمیوں کو پہلے کینگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت بگڑنے پر کولکاتا منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ‘پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں مسلم علی ملا, قطب الذہن شیخ اور عالمگیرغازی شامل ہیں۔’
پولیس کے مطابق فائرنگ معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ ناکہ چیکنگ کر دی گئی ہے تاکہ شرپسند فرار نہ ہو سکے۔
زخمی مسلم علی ملا کے بھائی کہنا ہے کہ ‘محلے کے لوگوں کو پتہ چلا تھا کہ ایک میاں میں چند شر پسند چھپے ہوئے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘ہم ان شرپسندوں کو ڈھوںڈنے کے لئے گئے تھے اسی دوران شرپسندوں نے فائرنگ کر دی ۔ ’
فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے تین حامی شدید طور پر زخمی
جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے تین حامی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
firing
جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے. مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔