اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاپس سپرد خاک

بنگلہ فلموں کے سپراسٹار اور ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان تاپس پال کو سرکاری اعزاز کے ساتھ نذر آتش کردیا گیا

تاپس سپرد خاک
تاپس سپرد خاک

By

Published : Feb 19, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:53 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میں ایک زمانے میں بنگلہ فلموں کے سپراسٹار رہے تاپس پال سرکاری اعزاز کے ساتھ نذر آتش کردیا گیا۔

تاپس پال کے آخری سفر میں بڑی تعداد بنگلہ فلموں سے وابستہ شخصیات اور ان کے مداح شریک تھے۔تاپس پال کے انتقال پر ٹالی ووڈ سراپا غم بناہوا ہے۔

تاپس سپرد خاک

اس موقع پر ریتوپرنا سین گپتا، رچنا باندیوپادھیائے نے رابندرناسادن کے آنکھوں میں نظرآئے۔

رابندر سدن میں آخری دیدار کرنے والوں کی بھیڑ تھی۔کل رات تاپس پال کی لاش کو ممبئی سے کلکتہ لایا گیا اور ان کی نعش کو آج صبح سویرے ٹیکنیشن کے اسٹوڈیو میں لے جایا گیا۔

تاپس سپرد خاک

پھر رابندر سدان لایا گیا۔ کولکاتا لاش پہنچنے کے بعد ریاستی وزیر اروپ بسواس کی نگرانی میں تمام رسومات کی ادائیگی اور انتظامات کیے گئے۔تاپس پال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رابندر سدن پہنچنے والوں میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ سدیپ بندوپادھیائے، پارتھوچٹوپادھیائے، سبرتومکھرجی، نینو بنرجی آئے تھے۔ فرہاد حکیم، مالا رائے، چندریما بھٹاچاریہ، سوہم چکوررتی بھی شامل ہیں۔

تاپس سپرد خاک

دوہفتے قبل تاپس پال کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر کل صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ان کے علاج کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ لیکن اس کی جسمانی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آئی ہے۔ منگل کی صبح اس کی دوسری مرتبہ دل کا دوڑہ پڑگیا۔جس کو وہ برداشت نہیں کرسکے اور انتقال ہوگیا۔ان کی موت پرٹالی ووڈ میں سوگ منایا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details