اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: شُبھیندو ادھیکاری کی گورنر سے ملاقات - jute corporation of india limited

مغربی بنگال بی جے پی رہنما شُھبندو ادھیکاری نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی۔

شُبھیندو ادھیکاری کی گورنر سے ملاقات
شُبھیندو ادھیکاری کی گورنر سے ملاقات

By

Published : Jan 12, 2021, 3:42 AM IST

مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیوں کے درمیان ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شُھبندو ادھیکاری نے اچانک راج بھون پنہچ کر گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی رہنما شُھبندو ادھیکاری کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی حلقوں زیر بحث ہے اور اس تعلق سے افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'شُھبندو ادھیکاری راج بھون آکر ملاقات کی لیکن وہ سیاسی رہنما نہیں بلکہ جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لیمیٹیڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے آئے تھے۔

گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'شُھبندو ادھیکاری سے ملاقات اچھی رہی۔ ملاقات کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاں میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ شُبھندو ادھیکاری سے ملاقات کے دوران سیاست چھوڑ کر تمام موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

بی جے پی رہنما اور جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لیمیٹیڈ کے چیئرمین شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ سنہ 1971 میں جے سی آئی ایل کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ یہ وہ دور تھا جب مغربی بنگال سونار بنگلہ کہلاتا تھا۔ جوٹ صنعت ریاست مغربی بنگال سمیت پوری دنیا میں مشہور تھی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کا مقصد تھا کہ جوٹ صنعت کو ایک بار پھر سے سنہرے دور میں واپس لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details