مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں بی جے پی اور اس کی پالیسیوں کے خلاف لگاتار احتجاج و مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ دن کی شروعات ہوتے ایک بار کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرے شروع ہوگئے۔ آج کولکاتا کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کی جانب کولکاتا کے شہید مینار سے بی جے پی کے صدر دفتر چترنجن ایونیو ہوتے ہوئے مہاجتی سدن تک کرنے اور بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔
لیکن پولس نے بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی احتجاجی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان کسی طرح کی تصادم نہ اس کے لئے پولس نے پہلے سے پورے علاقے کو بیریکیڈ سے گھیر دیا تھا ۔پورے علاقے کو پولس چھاؤنی میں بدل دیا گیا تھا۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ریلی شہید مینار سے نکلی اور دھرمتلہ ہوتے ہوئے چترنجن ایونیو سے ہوتے ہوئے جب بی جے پی دفتر کے پاس پہنچی تو طلباء نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ بیریکیڈ توڑ کر بی جے پی دفتر کی طرف جانے کی کوشش کی