مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میںپریسڈنسی یونیورسٹی کے طلباء نے ہندوہاسٹل کی جدیدکاری سمیت مختلف مطالبات کو لے کر پریسڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھیراؤ کیا۔
گزشتہ 22 جنوری سے طلباء ہندوہاسٹل کی جدیدکاری سمیت مختلف مطالبات کو لے کراحتجاج جاری رکھا ہے۔
پریسڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھیراؤ طلباء کاکہنا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ہند ہاسٹل کی جدیدکاری سمیت مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا جارہا تھا۔لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارےمطالبات کواہمیت نہیں دی ۔
یونیورسٹی کے طالب علم دیب جیت ساہا نے کہاکہ کئی دنوں سے مختلف مطالبات کو لے کر ہاسٹل تحریک چلائی جارہی تھی۔ لیکن وائس چانسلر نے ہمارے مطابات کولے کر کبھی بات چیت کرنے کی کوشش نہیں کی ۔
پریسڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھیراؤ انہوں نے کہاکہ ہاسٹل تحریک جاری رہے گی۔ وائس چانسلر کو ہمارے مطالبات کو مناننے پڑیں گے۔ پریسڈنسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھیراؤ جاری رہے گا۔