کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا کیسز میں اضافے کا اعتراف - کورونا وائرس
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن کو شدید تشویش ہونے لگی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انتظامیہ اس وباء پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران اس کے پھیلنے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
شہر کے اپارٹمنٹ وغیرہ سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ دوسرے علاقوں میں پھیل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی جین ٹیسٹ جاری ہے۔ دوسرے علاقوں میں بھی اینٹی جین ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
لوگ جتنا احتیاط برتیں گے اس بیماری کو قابو کرنے میں اتنی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 91 ہزار پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سات ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کولکاتا اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں روزانہ 900 کے قریب کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔