مغربی بنگال حکومت کے مطابق کولکاتا شہر کے شمالی حصہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی آئی ہے تاہم مرکزی اور جنوبی حصے میں اب بھی کورونا کے مریض بڑی تعداد میں آرہے ہیں اس کے علاوہ شہر کے اطراف میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
کنٹیمنٹ زون کی نشاندہی کے طریقے کار میں تبدیلی کولکاتا شہر میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔اس درمیان کولکاتا کارپوریشن اور پولیس ان عمارتوں کی نشاندہی شروع کردی ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض ہیں۔اس خاص عمارت کو نشان زد کیا جارہا ہے۔جبکہ اس سے قبل پورے علاقے کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا جاتا تھا۔
ایک آئی اے ایس آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف لاک ڈاؤن میں نرمی بھی ہورہی ہے۔اس لئے ہم نے کنٹونمنٹ زون کی نشاندہی کے طریقے کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے جنوبی علاقے علی پور، خضر پور،سرت بوس روڈ،لیک گارڈن بیجے گڑھ،جادو پور اور گارڈن ریچ میں کیس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے کنٹیمنٹ زون میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ کمیونیٹی ٹرانسمیشن سے روکا جاسکے۔
کنٹیمنٹ زون کی نشاندہی کے طریقے کار میں تبدیلی آئی اے ایس آفیسر نے کہا کہ یہی طریقے کار اضلاع میں بھی اپنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ خاص علاقے کو کنٹونمنٹ زون قرار دیئے جانے کے بجائے جس عمارت میں کورونا کے مریض ہیں اس کو سیل کردیا جائے۔
مغربی بنگال حکومت نے 15جون تک کنٹونمنٹ زون میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ دیگر علاقوں میں رعایت دی گئی ہے۔