کولکاتا: مغربی بنگال انتخابی کمیشن کی طرف سے 22 اضلاع کے لیے 22 کمپنیاں مرکزی فورسز کی بھیجنے کی درخواست مرکز سے کی ہے۔ ایک کمپنی کی مرکزی قوت عام طور پر 100 سے 105 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے کم و بیش 80 افراد کو حالات کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے منگل کو پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی پر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ریاست میں تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کو تعینات کرکے انتخابات کرائے جائیں۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے بھی یہ حکم دیا تھا۔ ریاست اور ریاستی الیکشن کمیشن اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں گئے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت میں آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا۔ جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس منوج مشرا کی ڈویژن بنچ نے منگل کو سپریم کورٹ میں پنچایت معاملے کی سماعت کی۔ جسٹس ناگارتنا نے ریاست کے وکیل سے کہاکہ آپ نے پانچ ریاستوں سے پولیس طلب کی ہے۔ اور ہائی کورٹ نے مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کو کہا۔ اس کی قیمت مرکز ادا کرے گا۔ آپ کے مسائل کہاں ہیں؟ اس کے علاوہ، اگر مرکزی فورسیس انتخابات میں امن و امان کے سوال پر شامل ہیں تو اس میں مسئلہ کہا ں ہیں ۔