مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثروبیشتر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
'پورا بنگال ریڈ زون میں تبدیل ہوجائے گا' جہاں ایک طرف پورا ملک کوروناوائرس کو ختم کرنے کے لئے جنگ لڑ رہا ہے تو دوسری طرف بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان الزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے ۔
ریاستی بی جے پی کےصدر دلیپ گھوش نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے فہرست پر سیاست شروع ہو چکی ہے ۔مرکزی حکومت نے بنگال کے دس اضلاع کو ریڈ زون میں رکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے سوچ سمجھ کر فہرست تیار کی ہے۔ اس پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان بازی سے ماحول بگڑ سکتا ہے ۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے میں پوری طرح سے ناکام ہے ۔ اس کی وجہ سے حالات اور خراب ہو گئے ہیں۔
دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد پر پرپ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس بیماری سے ہلاک ہونےو الے لوگوں کی اصل تعداد کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا خیرمقدم کرنا چا ہئے
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، طلباء سمیت تمام لوگوں کو واپس لانے کی حکمت عملی تیار نہیں کی ہے۔ راجستھان کے کوٹہ سے طلباء کو واپس لانے سے کام نہیں چلے گا۔